• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحۂ ساہیوال کے ملزمان کی شناخت پریڈ آج ہو گی

سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ آج کی ہو گی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے آج کا دن مقرر کیا گیا ہے ،ملزمان کی شناخت کے لیے مدعی اور عینی شاہدوں کو آج ساہیوال جیل لے جایا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پیر کو عینی شاہدوں اور منگل کو ملزمان کو شناخت کے لیے طلب کیا تھا،پیر کے روز مدعی اور عینی شاہد پیش نہیں ہوئے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ گزشتہ روز جو دو گواہ آئے تھے انہوں نے بیان دیا کہ وہ وقوعہ کے بعد وہاں پہنچے تھے، عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ جب وہ پہنچے تو لاشیں گاڑی میں رکھی جا چکی تھیں ۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ انہوں نے کسی کو گولیاں مارتے نہیں دیکھا تھا۔

تاہم آج وہ عینی شاہدین ملزمان کو شناخت پریڈمیں پہچانیں گے جنہوں نے ملزمان یہ سانحہ اپنی آنکھوں سے رونما ہوتے دیکھا تھا۔

تازہ ترین