بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈی آئی جی کے دفتر میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے شہدا کی تعداد کی تصدیق کی اور کہا کہ حملے میں 21 افراد زخمی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حملے میں 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے جبکہ ڈی آئی جی پولیس کے دفتر کو کلیئر کرالیا گیا ہے۔
میر ضیا لانگو کے مطابق لورالائی میں ڈی جی پولیس کے دفتر پر 3 سے 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا،ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دفتر کے گیٹ پر ہی اڑا لیا۔
اس سے قبل ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر فہیم کاکڑ کے مطابق حملے میں شہید ہونے والے تمام 9 پولیس اہلکار ہیں۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال نے حملے کے 21 افراد زخمی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آفس پرحملہ کرنے والے 2 حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ڈی آئی جی سمیت 15 افسران اور اہلکاروں کو بحفاظت دفتر سے باہر نکل لیا گیا ہے۔