لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے اسمبلی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔جسٹس شاہد وحید نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں چودھری نثار علی خان کے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔