• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمٰن ملک نے سانحہ ساہیوال کے لواحقین سے ان کی نشستوں پر جاکر خیریت دریافت کی، ذیشان کی والدہ مسلسل روتی رہیں

اسلام آباد (طاہر خلیل، ایوب ناصر) چیئرمین داخلہ کمیٹی رحمٰن ملک نے سانحہ ساہیوال کے لواحقین سے ان کی نشستوں پر جاکر خیریت دریافت کی۔رحمٰن ملک نےسانحہ میں جاں بحق افراد کو شہید قرار دیتے ہوئے دعا کرائی۔ اجلاس کے آغاز پرایک سرکاری اہلکار نے قرأت شروع کی اور بھول گئےجس پر جاوید عباسی نے تلاوت کی۔رحمن ملک نے سانحہ ساہیوال پر سینیٹرجاوید عباسی کی قرار داد کا لواحقین کی سہولت کیلئے پنجابی زبان میں ترجمہ کرکے سنایا۔ اعظم سواتی اور شہزادوسیم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر سطح پر انکوائری کی حمایت کی، حکومت کو اس واقعہ کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔
تازہ ترین