گوجرانوالہ (پ ر) گوجرانوالہ میں جنگ گروپ کے زیراہتمام سب سے بری تعلیمی نمائش کا انعقاد کیاگیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کیا۔ نمائش میں آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی، سی ٹی او گوجرانوالہ غلام عباس تارڑ، ایس ایس پی آپریشن ثاقب سلطان، اے ڈی سی جی ڈاکٹر رابیعہ، وزیراعلیٰ شکایات سیل کے انچارج خالد عزیز لون سمیت شہر کی سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کے علاوہ اساتذہ، طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ نمائش میںچالیس سے زائد تعلیمی اداروں نے اسٹالز لگائے اور نوجوان طلبا و طالبات کو ان کے تعلیمی سفر کے بارے آگاہی دی گئی۔اس سے پہلے جنگ گروپ کے زیر اہتمام دی نیوزایجوکیشن ایکسپو کے نام سے لاہور، کراچی،راولپنڈی اسلام آباد ،پشاور،فیصل آباد اور ملتان میں بھی کامیاب ایکسپوز منعقد کی جا چکی ہیںاور گوجرانوالہ میں یہ چوتھی کامیاب نمائش ہے ۔نمائش کے افتتاح سے ہی طالبعلموں اور والدین کی بڑی تعداد شرکت کیلئے پہنچ گئی اور جنگ میڈیا گروپ کی کاوش کو خوب سراہا۔والدین اور طلبہ کا کہنا تھاکہ میڈیا گروپ کی جانب سے ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد قابل تحسین ہے۔ایجوکیشن ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی تعلیمی نمائش کے انعقاد پر جنگ میڈیا گروپ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔تعلیمی میدان میں جنگ میڈیا گروپ کا اہم کردار ہے،تعلیمی سرگرمیوں کی ترویج جنگ گروپ کی اولین ترجیح ہے اور کامیا ب نمائش کے انعقاد پر جنگ گروپ کو مباکباد پیش کرتی ہوں اس موقع پر آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی کا کہنا تھاکہ تعلیمی نمائش کا انعقاد جنگ گروپ کی بہترین کاوش ہے اور تمام والدین کوایک چھت تلے ان کے بچوں کے مستقبل کے لئے رہنمائی فراہم کرنا احسن اقدام ہے اور جنگ گروپ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ صحافتی میدان کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی سب سے آگے ہے۔ اور تمام اداروں کو چاہیئے کہ مل کر اس ملک کے لئے کام کرنا چاہیے اور اس نمائش کا انعقاد ہمارے ملک کے بچوں کے مستقبل سے وابسطہ ہے اور میں جنگ گروپ کے اس کامیاب نمائش کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں تقریب میں ایم ڈی جنگ گروپ سید سرمد علی ڈائریکٹر مارکیٹنگ نارتھ ،محترمہ سعدیہ شریف ،جنرل منیجر مارکیٹنگ آپریشن امجد سعید اور جنگ گروپ مارکیٹنگ کے دیگر شرکا اور صحافی رانا انصر ، عثمان خلیل، شان بیگ نے بھی شرکت کی۔نمائش میں ایم ڈی جنگ گروپ سرمد علی نے سٹالز ہولڈرز میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں۔