سانحہ ساہیوال کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب فارنزک ایجنسی کے ماہرین نے کرائم سین کا دورہ کیا۔
ایجنسی نے دورے کے دوران وہاں سے گولیوں کے مزید خول حاصل کرلئے۔
پنجاب فارنزک ایجنسی کو مجموعی طور پر سانحہ ساہیوال میں فائر ہونے والی 50 گولیوں کے خول مل گئے۔
پوسٹ مارٹم کے دوران حاصل ہونے والے گولیوں کے 3 سکے بھی فارنزک ایجنسی کو بھیج دیے گئے ہیں۔