• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی ایسا نہیں جس نے سانحہ ساہیوال کومحسوس نہ کیا ہو،فردوس عاشق

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ ہم سب انسان ہیں ،کوئی بھی ایسا نہیں جس نے سانحہ ساہیوال کو محسوس نہ کیا ہو یہ غلط ہوا ،ن لیگ کی رہنماعظمٰی بخاری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا سیاسی مقصد ضرور تھا بعد میں لندن پلان بھی ہم نے دیکھا ، پیپلز پارٹی رہنما ناز بلو چ کا کہنا تھا کہ کچھ وزراء صرف شور مچاتے ہیں، وکیل عارف چوہدری نے کہا کہ میڈیکل گراؤنڈ سب سے مضبوط گراؤنڈ ہوتی ہے، شہباز شریف کے ٹرائل کے حوالے سےمعروف قانون دان کامران مرتضیٰ نے کہاکہ ثبوت کی بنیاد پر ابھی بہت مضبوط نہیں کورٹ بھی علا ج کرانے کے معاملے کو عام طور پر سپورٹ کرتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی راہنما فردوس عاشق اعوان نےکہاکہ ہم سب انسان ہیں ،کوئی بھی ایسا نہیں جس نے اس واقعے کو محسوس نہ کیا ہو یہ غلط ہوا اس آپریشن میں میں اب تک جو باتیں سامنے آرہی اس کو سامنے رکھتے ہوئے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا جس کے ساتھ بے گنا ہ بھی مارے گئے جس سے فرار ممکن نہیں جس پر وزیر اعظم پاکستان نے اعلان بھی کیا اور ابھی جوڈیشل کمیشن کے لیے بھی بات چیت جاری ہے ،یہ ایکشن بہت اچانک ہوا اس میں دیکھنا ہوگا کہ کیا چیف منسٹراور چیف سیکریٹری مشاورت میں شامل تھے یا نہیں،ایک جوڈیشل کمیشن کے لیے ماڈل ٹاؤن والوں نے کتنے دھکے کھائے ۔
تازہ ترین