• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آباد ی کنٹرول کرناعالمی دہشت گردوں کا نظریہ ہے ، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آباد ی کنٹرول مفاد پرستی پر مشتمل عالمی دہشتگردوں کا نظریہ ہے، وسائل برابر ہوں،کرپشن ،بیروزگاری نہ ہوتو آبادی میں اضافہ باعث رحمت ہوگا ۔ برتھ کنٹرول کا اصل مقصد مسلمانوں کی آبادی کم کرنا ہے ۔ یہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنالیا اور کرپشن اور بے روزگاری کو ختم کردیا جائے تو آبادی میں اضافہ باعث رحمت ہوگا ، زحمت نہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے اسلام آباد میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام ” کنٹرول آبادی ، مسائل کا حل یا خود ایک مسئلہ “ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کنٹرول آباد ی ایک مفاد پرستی پر مشتمل عالمی دہشتگردوں کا نظریہ ہے ۔ مغرب خوفزدہ ہے کہ مسلمانوں کی آبادی بڑھ رہی ہے اور آنے والے وقت میں دنیا پر وہی قوم حکومت کرے گی جس کی آبادی زیادہ ہوگی ۔
تازہ ترین