• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری نااہلی کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواست کو420نمبر الاٹ،سماعت آج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اثاثے چھپانے پر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ آج کریں گے۔ فاضل چیف جسٹس نے منگل کو درخواستوں پر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو ڈائری نمبر لگا کر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا تھا ۔کیس بعنوان ”خرم شیر زمان بنام آصف علی زرداری وغیرہ“ پر رٹ پٹیشن 420/2019 نمبر لگایا گیا ہے جبکہ عثمان ڈار کی جانب سے دائر درخواست پر 423/2019 ڈائری نمبر لگایا گیا ہے۔  
تازہ ترین