• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں ہونے والی بارش گزشتہ رات تھم گئی، تاہم رات گئے کوئٹہ کے نواح میں پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

برف باری کے نتیجے میں وادیٔ کوئٹہ کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے ہیں، بارش اور برف باری کے بعد موسم سرد ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ صبح سے وادی میں بارش کا سلسلہ دن بھر اور رات تک جاری رہا،جس کے بعد بارش رک گئی۔

رات گئے کوئٹہ کے نواح میں پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی ،شہر کے نواح میں پہاڑ برف سے ڈھک گئے ہیں۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ آج صبح کے وقت کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے۔

گزشتہ روز بارش اور برف باری سے کوئٹہ شہر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، کوئٹہ کا کم سے کم درجہ حرارت3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب انتہائی سردی کی وجہ سے گیس پریشر میں کمی ہوئی ہے جس کے باعث لوگوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین