• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود، میر واعظ گفتگو پر بھارتی اعتراض مسترد

پاکستان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کی ٹیلی فونک گفتگو پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق اس معاملے پر پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے ہمارے ہائی کمشنر کو طلب کیا جانا اس کی جانب سے اپنے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کو اپنا الیکشن لڑنا ہے، اس میں ہمیں شریک نہ کرے، مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے۔

تازہ ترین