• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اولمپیئنز کا ہاکی فیڈریشن مخالف مہم تیز کرنے کا فیصلہ

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی کھیل کی تباہی کا ملبہ سابق ہاکی اولمپئنزپر ڈالنے کے بعد فیڈریشن مخالف کھلاڑیوں نے اپنی مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جمعرات کو ملک کے مختلف شہروں میں مقیم اولمپئنز ، انٹر نیشنل کھلاڑیوں اور مختلف ہاکی ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں سے رابطہ کیا ہے۔ فیڈریشن نے ایک روز قبل کہا تھا کہ سابق کھلاڑیوں کی بے جا تنقید اور حکومتی حکام سے بار بار کی ملاقات کے نتیجے میں قومی کھیل آج اس مقام پر پہنچ گیا ہے۔ قائم مقام سکریٹری اخلاق عثمانی نےوفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ ہم سے ملاقات نہیں کررہی ہیں ہم اصل اسٹیک ہولڈر ہیں، سابق ہاکی اولمپئینز سے مل رہی ہیں۔ سابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہجلد مختلف شہروں میں میڈیا کانفرنس کر کے مزید حقائق سامنے لائیں گے، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاجی کیمپ اور دھرنا بھی دیا جائے گا۔ کھلاڑیوں نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔

تازہ ترین