لاہور (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمرانوں کی فائلیں کھل گئیں ہیں انکے مالی نہیں اخلاقی اسکینڈل کھلیں گے، ان کی ڈبل فائلیں بن رہی ہیں،جلدہماری جگہ پی ٹی آئی کے لوگ احتجاج کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کوٹ لکھپت جیل کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے علاوہ مورل کرپشن کی فائلیں بھی بن رہی ہیں ۔ خبروں کی جوبازگشت ہےوہ اتنی ہوشربا ہو گی کہ پوری قوم حیران و پریشان ہو جائے گی ۔انہوں نےمزید کہا کہ جلد ہماری جگہ پی ٹی آئی کے لوگ احتجاج کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔