بلوچستان کےضلع کیچ کےعلاقے تربت میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کےنتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد کےمطابق دو گروپوں میں مسلح تصادم کاواقعہ تربت کےعلاقے زمران میں پیش آیاجہاں تصادم کےنتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
مسلح تصادم منشیات کےاسمگلروں کےگروپوں کےدرمیان ہوا،واقعہ کےبعد لیویز فورس علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔