وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز اینڈ کمپنی اتنا خزانہ لوٹ کر گئے کہ خزانے اور کھڑکیاں تک نکال کر لے گئے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ بزدل ہوگئے ہیں، اب ان کی ساری حکمت عملی انہیں پی اے سی میں آنے سے روکنے کے لیے ہے، نہ ڈیل ملے گی نہ ڈھیل ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ جب جیل جاتے ہیں تو کبھی انہیں موچ آجاتی ہے،کبھی پٹھا چڑھ جاتا ہے تاکہ ضمانت مل سکے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ سائے کی طرح کھڑا ہوں۔