• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ 17روپے کسانوں کی بے عزتی ہے، راہول گاندھی

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات سے قبل مودی حکومت کے آخری بجٹ میں کسانوں کے لئے انکم سپورٹ کو اُن کی ’’بے عزتی‘‘ قرار دیا ہے، راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے ہمارے کسانوں کی زندگیاں تباہ کردی ہیں۔

مودی حکومت کے وزیر خزانہ پیوش گویال نے مالی سال 2019 - 20 کے لئے بجٹ پیش کردیا ہے۔

بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ڈیئر نومو، آپ کے تکبر اور نااہلی کے پانچ برسوں نے ہمارے کسانوں کی زندگیاں برباد کردی ہیں، اُنہیں روزانہ 17 روپے ان کے کام اور خدمات کی بے عزتی ہے‘‘


بھارتی وزیر خزانہ نے بجٹ میں ملک کے 12کروڑ کسانوں کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لئے اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسانوں کو انکم سپورٹ کی مد میں سالانہ 6 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین