• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے قصبےمیں پسند کی شادی پر ایک دیہاتی کو قتل کر دیا گیا، قاتل مقتول کے بیٹے کا سسر ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے قصبے 7 فور ایل میں دیہاتی شریف کو پسند کی شادی کے معاملے پر قتل کیا گیا، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول شریف کے بیٹے راقب نے ملزم عاشق کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی۔

اوکاڑہ کی پولیس نے ملزم عاشق کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے، جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین