شیخوپورہ کے قصبے شرق پور شریف میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ شرق پور کے علاقے ٹھٹھہ لاوے میں پیش آیا ہے، جہاں رحمان نامی 19سالہ ملزم 4 سالہ بچی کو اٹھا کر قریبی حویلی میں لے گیا اور اس نے وہاں بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بچی کو نازک حالت کے پیشِ نظر سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مقامی سرکاری کالج میں درجہ چہارم کے ملازم بچی کے والد کہتے ہیں کہ وہ غریب لوگ ہیں جبکہ دوسرے فریق اپنے خاندانی اثر و رسوخ کی بنا پر معاملہ دبانے کے لیے ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کے والدین اور اہل علاقہ نے انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔