سرگودھا(نامہ نگار) باپ بیٹا اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے ۔سرگودھا کے حلقہ این اے 91 میں 20 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عمل مکمل ہو نے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری عامر سلطا ن چیمہ12028 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے۔ جب کہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے3134 ووٹ حاصل کئے ۔کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور خو شی کا اظہار کیا ۔