لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک لبیک پاکستان کے روپوش قائم مقام سربراہ ڈاکٹر شفیق امینی کو چارسدہ کے علاقے عمر زئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر شفیق امینی کو آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف احتجاجی ریلی سے گرفتار کیا گیا۔ڈاکٹر امینی سکیورٹی اداروں کو موٹروے بند کرنے اور ریاست کے خلاف دھرنے سے متعلق کیس میں مطلوب تھے۔