• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جنوبی افریقا سے سنسی خیز مقابلہ، پاکستان کو 7رنز سے شکست

جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد7رنز سے شکست دے دی،بابراعظم اور حسین طلعت کی شاندار نصف سنچریاں پانی میں بہہ گئیں۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے 189رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابرعظم 90 اور حسین طلعت کے 53 رنز کی بدولت مقررہ 20اووز میں7 وکٹ پر 181رنز بنائے۔

میچ میں فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقا نے ٹیسٹ،ون ڈے سیریز کی طرح ٹی 20 سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے بابراعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور 45رنزکا پر اعتماد آغاز فراہم کیا،اس موقع پر فخر زمان 14رنز بناکر ہینڈرکس کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے۔

دوسری وکٹ پر بابراعظم نے حسین طلعت کے ساتھ مل کر اسکور میں 102 رنز کا اضافہ کیا،اس دوران بابراعظم نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔

بابراعظم 147 کے اسکور پر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے،58گیندوں پر 90رنز کی اننگز کھیلنے والے پاکستانی اوپنر کو ہینڈرکس نے پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 158 کے اسکور پر گر گئی، آصف علی 2 رنز بناکر فیلوکوائیو کا پہلا شکار بن گئے۔

میچ میں گرین شرٹس کی طرف سے دوسری نصف سنچری بنانے والے حسین طلعت 55رنز کی اننگز کھیل کر مورس کی گیند پر بولڈ ہوگئے،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 174 رنز پر گری، عماد وسیم 6 بناکر مورس کا دوسرا شکار بنے۔

گرین شرٹس کی چھٹی وکٹ 180 کے اسکور پر گر گئی، شعیب ملک کو آخری اوورز میں چوکا لگانے کے فوراً فیلوکوائیو نے میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

پاکستان کے ساتویں اور آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین حسن علی تھے جنہیں فیلو کوائیو نے بولڈ کیا اور اس طرح جنوبی افریقی بولر نے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کرلیں۔

جنوبی افریقاکی طرف سے ہینڈرکس اور مورس نے 2،2وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس سے قبل شعیب ملک نے  ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا کپتان ڈیوڈ ملر اور ان کی ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور اسکور بورڈ پر 188رنز کا مجموعہ سجایا۔

جنوبی افریقا کی طرف سے ڈیوڈ ملر نے ناقابل شکست 65 رنز کی اننگز کھیلی،اس کے ساتھ ہی ہینڈرکس 28، میلان 33 اور ڈوسن نے 45 رنز بنائے۔

سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ بھی پاکستان کو آخری گیند پر 9 رنز درکار تھے اور آج کے دوسرے میچ میں بھی تاریخ نے خود کو دوہرایا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کا تیسرا ٹی 20 میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین
تازہ ترین