مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب عوام پر اپنی حکومت کے مظالم اور عذاب پر بھی ٹوئٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی قرضہ چھبیس ارب اور غیر ملکی قرضہ سو ارب تک پہنچ گیا ہے، معاشی پالیسی اور معاشی ویژن کدھر ہے۔
ایک بیان میں مریم اورنگ زیب نے کہا کہ جب ملکی معاملات ہوں تو تکبر اور ذاتی انا کو پسِ پشت ڈال دینا چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ صورت حال ٹوئٹ کرنےسے ٹھیک نہیں ہو گی، اِس پر قابو پانا آپ اور آپ کی حکومت کے بس کی بات نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ معاشی بحران ختم کرنے کا مشورہ لینے پر شرمندگی ہوتی ہے تو اسحاق ڈار، مفتاح اسماعیل یا شاہد خاقان عباسی کو بلا لیں ، ورنہ آل پارٹیز کانفرنس ہی بلالیں ۔