لندن (جنگ نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج شام ساڑھے 6 بجے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سےپاکستان ہائی کمیشن لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، صحافیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے سوالات مرتب کریں، پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کو عشائیہ دیا جائے گا۔