لندن(ایجنسیاں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن جائینگے یا نہیں، میرے علم میں نہیں، پاکستان پر امن ملک ہے ہم تنائو اورلڑائی نہیں چاہتے کشمیر متنازع معاملہ ہے اس پر بیٹھ کر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی مقبوضہ کشمیر گئے وہاں مکمل ہڑتال تھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی اقوام متحدہ کی رپورٹ موجود ہے، وزیر خارجہ نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ دیل کا مجھے علم نہیں ہے۔لندن کسی کی ذات پر تنقید کرنے نہیں بڑے مقصد کیلئے آیا ہوں۔