کوئٹہ(سٹی ڈیسک)افغان قومی موومنٹ کے سربراہ احمد خان نے بیان میں لورالائی شہر میں پے درپے دہشتگردانہ واقعات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے اسے پشتون وطن کو دہشتگردی کی طرف دھکیلنے کے مترادف اقدامات قرار دیا بیان میں گزشتہ روز لورالائی دھماکے سے پیداہونےوالی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کا پرامن احتجاج ان کا آئینی حق ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے پرامن احتجاج میں شامل شرکاء پر لاٹھی چارج وتشدد اور اس کے نتیجے میں ارمان لونی کی ہلاکت پر اظہارافسوس اور مذمت کی ہے سانحہ کیلئے تحقیقاتی کمیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے بیان میں کہاگیا ہے کہ اگر ملک میں پشتونوں کے خلاف نفرت آمیز رویہ ترک نہ کیاگیا تو اس سے لسانیت اور قومیت کا ناسور پھیلنے کا خدشہ ہے پنجاب کراچی وزیرستان اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں پرامن اورمعزز پشتونوں کےخلاف ناروا سلوک اورظلم وجبر کے غیرانسانی رویوں اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ملک کثیرالقومی ہونے کی وجہ سے ہر قوم کا آئینی حق ہے کہ وہ ایک پرامن شہری کی زندگی گزارے۔