اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیدعلی گیلانی کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان بھارت کی جارحیت اور کشمیری عوام کے خلاف ظلم وجبر اور بربریت کے خلاف اپنی موثر آواز بلند کرتی رہے گی، کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ ہر کشمیری پاکستان سے محبت کرتا ہے۔