راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں خاکساروں نے کشمیر میں شہید ہونیوالے مسلمانوں کو عسکری سلام پیش کیا اور بعد ازاں مری روڈ پر بیلچوں کے ساتھ مظاہرہ کیا -ادھرخاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر نثار خا ن نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کو اس کے قیام سے لیکر اب تک اپنی علاقائی بالا دستی کے راستے میں رکاوٹ سمجھتا ہے اور غیر ھندووں کے سوا سب کو انسانی حقوق سے محروم کر کے اپنا مقصد حاصل کرنے کے در پے رہتا ہے -انہوں نے یہ بات مقبوضہ کشمیر حریت پسندوں سے ان کی جدوجہد سے اظہار یکجہتی سے متعلق دن منانے کے حوالے منعقدہ تقریب میں کہی-