اسلام آباد(نیوز ایجنسی)جمعیت علما اسلام (ف) کے چیئرمین مولانا فضل الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو قریب لانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ʼمیں آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کی مزید کوشش نہیں کروں گا، میں نے ان دوریوں کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ان دونوں کی ایک دوسرے سے شکایتیں برقرار ہیںʼ۔سیاست میں اختلاف رائے اور گلے شکوے معمول کی بات ہے، تاہم ان اختلافات کو دور ہونا چاہیے اور اپوزیشن کو متحد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان دوریاں ختم کرانا اب میری کوشش نہیں بلکہ خواہش ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں یہ بہت ضروری ہے کہ اپوزیشن متحد ہو۔