• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی آج نیب میں پیش نہیں ہونگے،19 فروری کوطلبی

اسلام آباد(بلال عباسی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بیرون ملک ہونے کے باعث ایل این جی اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں آج نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش نہیں ہونگے۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو اب 19 فروری کو طلب کرلیا ہے۔ نیب راولپنڈی نے ایل این جی اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کررکھا تھا تاہم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے نیب کو بتایا گیا ہے کہ وہ نجی دورے پر بیرون ملک میں ہیں اور ان کی واپسی 18 فروری کوہے لہذا وہ آج نیب راولپنڈی کے روبرو پیش نہیں ہو سکیں گئے۔
تازہ ترین