اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب عمران خان وزارت عظمی سے استعفی دیں اور نیب انہیں ہیلی کاپٹر اور علیمہ باجی کیس میں گرفتار کرکے ایک سو بیس دن تفتیش کرے۔ حکومت کے پاس ملک وقوم کی خدمت کے لئے کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی وژن، کاش جتنی تیزترجمانوں کی زبانیں چلتی ہیں، اتنی تیزی سے حکومت بھی چلاسکتے۔ پاکستان کو جوہری ملک والے نوازشریف سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت سے علاج کی بھیک نہیں مانگیں گے اسی لئے حکومتی ڈھونگ کی بناءپر جیل واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے الزام لگایا کہ وزیرِجھوٹ و خرافات نے کابینہ کے جھوٹ قوم کے سامنے پیش کئے۔ موجودہ حکومت اور کابینہ کے پاس کرنے کے لئے کوئی کام تو ہے نہیں، اس لئے وزیرِ جھوٹ و خرافات کو ہر روز جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔