• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پاکستان نے بانی متحدہ الطاف حسین کیخلاف مقدمات کی پیروی کے 4 کروڑ روپےکے واجبات ادا کردیئے

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے الطاف حسین کے خلاف مقدمات کی پیروی کرنے پر برطانیہ کے وکیل ٹوبی کیڈمین کے 2لاکھ 33 ہزار پونڈ (4 کروڑ 19 لاکھ 5 ہزار 235 روپے) کے واجبات ادا کردئیے ہیں۔ نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے کابینہ کے ایک حالیہ اجلاس میں لندن چیمبرز گوئر نیکا 37 پر بحث کے بعد رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا ۔کیڈمین کو یہ رقم ان کی ایک سالہ خدمات پر ادا کی گئی ہے۔خیال کیا جاتاہے کہ ایک سال قبل حکومت پاکستان اورٹوبی کیڈمین کے درمیان قانونی مشاورت اور خدمات کی فراہمی کیلئے 25 ہزار پونڈ (44 لاکھ، 96 ہزار 269 روپے) ماہانہ ادائیگی کامعاہدہ ہوا تھا، اس معاہدے میں برطانوی حکومت اور سکاٹ لینڈ یارڈ اور دوسرے اداروں کو خطوط لکھنا شامل تھا، جب اس حوالے سے ٹوبی کیڈ مین سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ بات پبلک ریکارڈ پر ہے کہ گورنیکا 37انٹرنیشنل جسٹس چیمبر کو حکومت پاکستان کو مختلف النوع عدالتی اور کرمنل تفتیش کیلئے کہا گیا تھا لیکن چونکہ یہ تفتیش جاری ہے اس لئے اس پر کوئی تبصرہ کرنا درست نہیں ہوگا۔11 اپریل2018 کو ایک مضمون میں انکشاف کیاتھا کہ پاکستانی حکام نے متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سربراہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی دوبارہ تفتیش کیلئے ٹوبی کیڈمین کی خدمات حاصل کی ہیں، سکاٹ لینڈ یارڈ نے اکتوبر 2016 میں اس مقدمے کو داخل دفتر کردیا تھا۔
تازہ ترین