سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج نیب میں پیش ہونگے ۔
شاہد خاقان کا بطورسابق وزیر پٹرولیم ایل این جی ٹرمینل کیس سے متعلق بیان ریکارڈ کیا جائے گا، ان پر خلاف ضابطہ ٹرمینل منصوبے کا ٹھیکا ایک کمپنی کو دینے کا الزام ہے ۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی سے پہلے ن لیگ دور کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی اس کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں ۔