• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ ’ ریاالحسن ‘


لبنان کی سیاستدان ریا الحسن عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیرداخلہ بن گئیں۔

 ریاالحسن نے عہدے کا چارج سنبھالتےہی عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیرداخلہ بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیاہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی 30 رکنی نئی کابینہ کے ارکان کو ان کے قلمدان تفویض کردیے گئے، ڈھائی درجن ارکان پر مشتمل کابینہ میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جس میں ریاالحسن کو وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس سے قبل وہ لبنان کی پہلی وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں جبکہ ریاالحسن ملک کی طاقتور سیکیورٹی ایجنسیوں کی انچارج بھی ہوں گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم سعد الحریری نے اپنے بھروسہ اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری ذمہ داری ان پر عائد کی ہے۔

ریاالحسن نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے اور وہ وزیراعظم سعد الحریری کی جماعت ’فیوچر موومنٹ پارٹی‘ کی رکن ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین