کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ وہی کھلاڑی پی ایچ ایف کے خلاف بول رہے جن کو پاکستان ہاکی فیڈریشن دو سال نوازتی رہی۔ جمعے کو لاہور میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کوئی بھی ہو اس کو فنڈز جاری ہونے چاہئے۔ سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔