• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم کے ڈبو کی نہ سیاست اپنی ہے نہ زبان،منور انجم

اسلام آباد( وقائع نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منور انجم نے وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کی کیا مجال ہے کہ آصف زرداری کی سیاست کو ختم کرے۔ آصف زرداری نے اٹھارہویں ترمیم پاس کرکے صوبوں کو خودمختار اور پارلیمنٹ کو بااختیار بنا کر جمہوریت دشمن سوچ رکھنے والوں کو سوچ دی تھی۔ جہلم کے ڈبو کی نہ سیاست اپنی ہے نہ زبان۔ منور انجم نے کہا کہ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سوچنے کیلئے شعور، بولنے کیلئے زبان اور فخر سے سر اٹھا کر جینے کا ڈھنگ سکھایا تھا جبکہ عمران خان معاشرے میں بدتمیزی، بداخلاقی اور ہٹ دھرمی کا زہر گھولا ہے۔ 

تازہ ترین