• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔

شارجہ میں9واں سالانہ انٹر نیشنل لائٹ فیسٹیول اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے جہاں روشنیوں کے دلکش نظاروں اور لیزر پروجیکشن نے دیکھنے و الوں کو سحر انگیز کردیا ہے۔

اس لائٹ فیسٹیول کے موقع پر آتش بازی،لیزر لائٹس،ملٹی میڈیالائٹ پراجیکشن،تھری ڈی میپنگ اور اسپیشل ایفکٹس کے شاندار لائٹ شو کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جسے دیکھنے ہزاروں افرادنے یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔

میلے میں 17 مقامات پر 20 لائٹ شوز پیش کیے جائیں گے جن میں دنیا بھر کے مختلف فنکار اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

روشنیوں اور رنگوں کا یہ فیسٹیول 16 فروری تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین