• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی کیلئے پوری کا بینہ ہی بدلنا پڑے گی، سراج الحق

 لاہور (نمائندہ جنگ،نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیرعظم تین وزراء کو تبدیل کرکے کہتے ہیں کہ تبدیلی آگئی ہے ، حالانکہ 6ماہ کی کارکردگی دیکھی جائے تو پوری کا بینہ ہی تبدیل کرنا پڑے گی ،8وزراء مشرف ،باقی پی پی اور مسلم لیگ کے ہیں، یہ کسی پارٹی کی نہیں، دوستوں اورکلاس فیلوز کی حکومت ہے۔ موجودہ حکومت میں آٹھ وزراء مشرف کے اور باقی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے ہیں، اس وقت کسی پارٹی کی نہیں، دوستوں اورچند کلاس فیلوز کی حکومت ہے۔حکومت ہر روز اپنی نااہلی اور بچگانہ حرکتوں کی وجہ سے ایک سے بڑھ کر ایک لطیفہ بنا رہی ہے۔حکمرانوں میں فیصلے کی قوت ہے نہ ڈلیور کرنے کی صلاحیت۔ وزیراعظم کہتے تھے عوام سے جھوٹ نہیں بولوں گا،مگر ساہیوال واقعہ پر پنجاب حکومت نے آٹھ بار جھوٹ بولا، ناحق قتل کرنے والے خدا کے غضب سے بچ نہیں سکتے۔
تازہ ترین