• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

ملتان( سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ملتان ڈویژن میں بھی کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں صرف نئی سکیمیں شامل کی جائیں گی۔ پرانی یا جاری سکیمیں اس پروگرام کا ہرگز حصہ نہ ہوں گی۔ صرف روڈز، واٹر سپلائی، سکول ایجوکیشن اور سیوریج کے شعبے میں سکیمیں شروع کی جائیں گی۔سکیموں کی منظوری کے بعد کوئی منصوبہ منسوخ یا تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔ دریں اثناء کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام بارئے ایکاعلیٰ سطحی اجلاس زیرصدارت کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر منعقد ہوا، جس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ سرکاری ادارے تمام سکیموں کو دو سال میں مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ کمشنر نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں تمام حلقوں سے سکیمیں طلب کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین