• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پوسٹ کا شمار بہت جلد مثالی اداروں میں ہو گا‘ مراد سعید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ملکی اداروں کی عزت اور وقار کی بحالی ہمارا مشن ہے۔ پاکستان پوسٹ اپنی ڈیجیٹل سروسز کے باعث بہت جلد مثالی اداروں میں شمار ہو گا۔ وفاقی وزیر ای کامرس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ روایتی خط و کتابت میں عالمی سطح پر کمی ہوئی ہے لیکن خوش آئند بات ہے کہ پارسل میل کی مارکیٹ میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے ای کامرس مارکیٹ خوب پھل پھول رہی ہے۔ پاکستان پوسٹ ایک وسیع نیٹ ورک ہے اور یہاں اربوں روپے میں کیش کی ترسیل کیلئے وسیع نظام موجود ہے۔ پاکستان پوسٹ اپنی استعداد اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی مالی حالت کو بہتر سے بہتر بنائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ ڈاکٹر نصیر احمد خان نے کہا کہ ادارے کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے اور معاشی خود کفالت کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کرینگے۔
تازہ ترین