کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ ناکامی کی تحقیقات کرنے والی پی ایچ ایف انکوائری کمیٹی کے رکن منظور الحسن نے مستعفی ہوگئے ہیں۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ہمیں جو ٹاسک دیا تھا اس میں فیڈریشن نے خود ہی تعاون نہیں کیا۔ سکریٹری شہباز احمد نے کمیٹی کو الجھانے کے لئے پہلے استعفی دیا بعد میں عہدہ پھر سنبھال لیا۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ہمیں کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو بلانے کے لئے وقت نہیں دیا گیا اور ٹیم انتظامیہ کو مستعفی کرادیا بعد میں دوبارہ انہیں ہی ذمہ داری سونپ دی۔ کمیٹی کے سربراہ رشید جونیئر کو اپنے فیصلے اور شکست کے حوالے سے اپنی ذاتی رائے سے آگاہ کردیا ہے۔