• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طریقہ کار مقرر، پی اے سی ارکان کیلئے چیئرمین کو ہٹانا ممکن نہیں

اسلام آباد (صالح ظافر) سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)کو ہٹانے کیلئے مقررہ طریقہ کار کی غیر موجودگی میں ارکان کیلئے ممکن نہیں کہ وہ چیئرمین کو ہٹا سکیں، قومی اسمبلی کے رولز آف بزنس میں کسی بھی کمیٹی کے چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کیلئے کوئی طریقہ کار مقرر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی وفاقی وزیر اس وقت تک پی اے سی کا ممبر نہیں بن سکتا جب تک اس کے پاس وزارت ہے جیسا کہ یہ عمل 2002 سے جاری ہے۔ جنگ سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ کوئی جماعت اپنے رکن کو پی اے سی کا رکن نامزد کردے تو اسے وہ جماعت یا حتیٰ کہ اسپیکر قومی اسمبلی بھی نہیں نکال سکتا، رکن اپنی مرضی سے کمیٹی سے تحریری صورت میں لکھ کر علیحدہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پی اے سی سمیت کسی بھی کمیٹی کے چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے کوئی بھی رولز آف پروسیجر دستیاب نہیں جبکہ پی اے سی بھی انہی قوانین کی پابند ہے جو قوانین دیگر کمیٹیوں پر عائد ہیں۔

تازہ ترین