• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کی نومولود بیٹی کے دل کا آپریشن ہو گا، برطانوی ڈاکٹرز

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کی نومود بیٹی کے دل میں سنجیدہ نقص کی تشخیص ہوئی ہے، ڈاکٹروں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ اس کی زندگی بچانے کیلئے لازمی سرجری کرنی ہوگی۔ ویسٹ لندن میں واقع کلینک جہاں نومولود اور اس کی ماں داخل ہیں ، کے باوثوق ذرائع نے جیو اور دی نیوز کو بتایا کہ بچی دل کے سنگین نقص کے ساتھ پیدا ہوئی تھی جسے پرائیو یٹ ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ( آئی سی یو ) میں داخل کر لیا گیا ہے۔حمزہ شہباز شریف ہائی کورٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما کو 13 فروری تک 10 دن کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد 3 فروری کو لندن پہنچے تھے۔ ہسپتا ل کے ذرائع نے بتایا کہ بچی کی حالت پیچیدہ اور سنگین ہے۔ ڈاکٹروں نے فیملی کو بتایا ہے کہ بچی کی حالت ایسی ہے کہ اسے بائی پاس سرجری تک انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھنا ہو گا جبکہ بعد از آپریشن نگہداشت کی ضرورت ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ بچی حمزہ شہباز کے لندن پہنچنے کے دو دن بعد پیدا ہوئی تھی۔ڈ اکٹروں نے بچی کی پیدائش سے قبل فیملی کو بتا دیا تھا کہ اس میں غیر مستحکم ہونے کی علامات نظر آئی ہیں مگر پیدا ئش کے بعد ہی ڈاکٹر صورت حال کی سنگینی کے بارے میں رائے دے سکیں گے۔
تازہ ترین