ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ کینٹ نے حکومتی اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنے پر قوم پرست جماعت کے رہنما منظور پشین سمیت35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، تھانہ کینٹ پولیس کے مطابق منظور پشین کی کال پر چوک نواں شہر پر سمیع اللہ، بلال،ندیم، فضل اصغر، راول اسد، مامون خان، خالی احمد، صدام، بلال، عبدالباسط، ذبیح اللہ عصبت مسلم ، مومن خان، عبدالقدیر، عصمت اللہ، جہانگیر، عبدالواحد، ہیبت خان، رفیق اور نصراللہ وغیرہ نے روڈ بلاک کیا، سرکاری اداروں کے خلاف نعرے بازی کی اور امن میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی پولیس نے 16 ایم پی او سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم پولیس کے مطابق کوئی گرفتاری عمل میںنہیں لائی گئی۔