• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10خودکش بمبار بھارت میں داخل ہوگئے، جنرل ناصر جنجوعہ کے فون پر گجرات اور دہلی میں ہائی الرٹ

نئی دہلی (نیوز ایجنسیز / جنگ نیوز) بھارت میں 10؍ خودکش بمبارداخل ہوگئے ، پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کے فون پر اطلاع دینے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور ریاست گجرات میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، اہم و دفاعی تنصیبات، عوامی مقامات ، عبادت گاہوں ، ڈیمز ، پاور پلانٹس اور اہم یادگاروں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ،بھارتی سیکورٹی نیشنل گارڈز کے 2؍ اسکواڈ گجرات روانہ ہوگئے ہیں ،ریاست کی سڑکوں پر فورسز نے گشت شروع کردیا ہے جبکہ ہنگامی اجلاس منعقد کرکے صورتحال کا جائزہ لے کر ہدایت جاری کی گئیں۔ بھارتی میڈیا کےمطابق اسلام آباد نے پہلی بار نئی دہلی سے خفیہ اطلاع شیئر کی اور پاکستانی مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے خود بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے رابطہ کیا، خودکش بمباروں کا تعلق لشکر طیبہ اور جیش محمد سے ہے ۔ بھارتی اخبارات اور میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات اور دارالحکومت نئی دہلی میں اس وقت ہائی الرٹ جاری کیا گیا جب بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو اپنے پاکستانی ہم منصب جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی طرف سے ایک انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کی گئیں کہ 10؍ دہشت گرد گجرات میں داخل ہو چکے ہیں، داخل ہو نے والے خوکش بمباروں کا تعلق لشکر طیبہ اور جیش محمد سے بتایا جارہا ہے۔بھارت میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول کو دہشت گردوں سے متعلق خفیہ اطلاع کی فراہم کے بعد بھارتی حکومت نے فوری طور پر ریاست بھر میں عبادت گاہوں،اہم تنصیبات اور عوامی مقامات کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی جبکہ پولیس اہلکاورں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیںاوربھارتی وزیر داخلہ نے سیکورٹی نیشنل گارڈز کے دو اسکوڈ بھی گجرات روانہ کردیئے،پاکستانی ہم منصب سے بات چیت کے بعد اجیت ڈوول نے گجرات میں اعلیٰ حکام سے بات کرکےحساس مقامات کی سیکورٹی سخت کرادی، خاص طور پراہم یادگاروں اور مذہبی مقامات جیسا سومناتھ مندر، دوارکا مندر، آکاشردھم ، پاور پلانٹس، دفاعی تنصیبات ، ڈیمز وغیرہ کے مراکز پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔انٹیلی جنس اداروں کا کہنا ہےکہ اس دراندازی کا مقصد ہندوؤں کا سالانہ مذہبی تہوار’ مہا شیواراتری‘ پربدنظمی اور افرتفری کی صورتحال پیدا کرنا ہے، واضح رہے کہ شیواراتری تہوار آج ہے۔ پاکستان کی طرف سے پہلی بار دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بھارت کو خفیہ معلومات فراہم کی گئیں ہیں، ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس پی سی ٹھاکر نے اس معاملے پر ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا اور تمام چھوٹے اور بڑے اضلاع میںالرٹ جاری کردیا،ڈی جی پی نے مزید ہدایات دیتے ہوئے تمام پولیس افسران اور اہلکاروں کی آئندہ احکامات تک چھٹیاں منسوخ کردیں، جس کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران کچھ کے علاقے سے پانچ لاوارث کشتیا ں ملی ہیں اور جمعہ کو بھی بی ایس ایف ٹیم کو کچھ کے علاقے کوٹیشوار کے ساحل پر ایک لاوارث کشتی ملی۔ اتوار کی صبح سے ہی پولیس نے اہم سڑکوں پر گشت شروع کر دیا ٗگجرات پولیس کے ڈائریکٹر جنرل پی سی ٹھاکر نے بتایا کہ کئی جگہوں پر تلاشی مہم جا رہی ہے۔داخلہ سیکرٹری پی کے تنیجا کی قیادت میں دیر رات اور اتوار کی صبح کئی اعلیٰ سطح میٹنگز ہوئیں ۔ دریں اثنا، پٹھانکوٹ میں بھارت کے ویسٹرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے جے سنگھ نے میڈیا کوبتایا کہ انہیں سلامتی سے متعلق مسائل درپیش ہیں کیونکہ شیواراتری تہوار آرہا ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ اطلاعات ہیں کہ گڑ بڑ ہونے والی ہے اس لئے اضافی اقدامات کیے ہیں،تاہم انہوں نے خفیہ اطلاعات کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات ذرائع ابلاغ میںہیجان پیدا کرتے ہیں، کیونکہ پارلیمنٹ کا سیشن بھی جاری ہے اور اہم تہوار بھی قریب ہے۔
تازہ ترین