گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین کی جہلم کے علاقے پدری میں 60لاکھ سال پہلے پائے جانے والے گھوڑوں کی ایک نسل کی باقیات دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ باقیات کو مزید تحقیق کے لیے چائنیز اکیڈمی آف سائنس بجھوایا جائے گا ۔
فیصل آباد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ کے مطابق شعبہ زولوجی کے ایک تحقیقاتی ٹیم نے جہلم کے علاقے پدری میں کھدائی کے دوران ایک گھوڑے کی 60لاکھ سال پرانی نسل کی باقیات دریافت کی ہیں، جو گھوڑوں کی قدیم نسل سیواہپس کے خاندان سے ہے۔
یہ گھوڑے مایوسین دور میں جہلم کے علاقے پدری میں پائے جاتے تھے گھوڑوں کی یہ نسل ایک خاص قسم کی جنگلی گھاس کھا کر گزارہ کرتی تھی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے ائی ہے کہ پدری کے علاقے میں اس وقت جنگلات تھے جہاں یہ گھاس پائی جاتی تھی۔
گھوڑوں کی یہ نسل کیوں معدوم ہوئی اس سلسلے میں مزید تحقیق کی جاے گی جبکہ گھوڑے کی باقیات مزید تحقیق کے لیے چائنیز اکیڈمی آف سائنس، چین کو بجھوائی جائیں گی۔