• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں


چنئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے سپر اسٹار اور ریاست تامل ناڈو میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے اداکار68 سالہ رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی اداکارہ و فلم ساز سندریا رجنی کانت نے طلاق کے ایک سال بعد ہی دوسری شادی کرلی۔فلم ساز و اداکارہ 34 سالہ سندریا رجنی کانت کی دوسری شادی کے حوالے سے گزشتہ برس نومبر میں خبریں سامنے آئی تھیں۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق دونوں چنئی میں 11 فروری کی صبح کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔دونوں کی شادی میں اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں اور تامل فلم انڈسٹری کی شخصیات نے شرکت کی۔خیال رہے کہ دونوں کی منگنی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، تاہم ان کے خاندان نے اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا تھا۔یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ دونوں فروری 2019 تک شادی کرلیں گے۔سندریا رجنی کانت نے پہلی شادی 2010میں ایک کاروباری شخص سے کی تھی، تاہم 2017 میں ہی ان کی طلاق ہوگئی۔

تازہ ترین