پشاور(آئی این پی)کروڑوں روپے کی یوتھ میگا چیلنج کی تقریب میں انعامات کی تقسیم کے دوران ہی شامیانہ ٹپکنے لگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک تقریب ادھوری چھوڑ کرہی چلے گئے۔یوتھ میگا چیلنج کی تقریب کے دوران بارش ہونے لگی،اس دوران وزیر اعلی پرویز خٹک انعامات تقسیم کر رہے تھے تاہم انہوں نے تقریب ادھوری چھوڑی اور اپنی کابینہ کے ساتھ چلتے بنے ۔