• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،حمزہ شہباز کوبیرون ملک قیام میں 14 روز توسیع کی اجازت

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد خزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو مزید 14روز بیرون ملک قیام کرنے کی اجازت دے دی ۔حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ 12فروری تک ملک واپس آجائیں گئے تاہم مدت ختم ہونے سے ایک روز قبل حمزہ شہباز کی جانب سے لندن قیام میں توسیع کی درخواست دائر کی گئی۔ ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کی نومولود بیٹی کی طبیعت خراب ہے، اللہ تعالی نے20 سال بعد انھیں اولاد کی نعمت عطا کی ہے مگر بچی عارضہ قلب میں مبتلا ہے اور ڈاکٹروں نے اس کی سرجری تجویز کی ہے۔
تازہ ترین