• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعیدغنی اور ناصر شاہ کا شہید بینظیر بھٹو پارک کلفٹن کا دورہ

وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی اور وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ نے منگل کو کلفٹن کے شہید بینظیر بھٹو پارک کا اچانک دورہ کیا، صوبائی وزرا کے ہمراہ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے اور دیگر بھی موجود تھے۔


صوبائی وزیر بلدیات سندھ نے پارک کے جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیربلدیات سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارک میں عوام کو اچھی، بہتر اور پرفضا تفریح فراہم ہو اس کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ماضی میں متعدد بار پارکس کو مختلف تقریبات کے لئے دئیے جانے کے باعث اس کی حالت خراب ہوئی اس لئے اب پارک کو کسی بھی کمرشل ایونٹ پر نہیں دیا جائے۔

انھوں نے پارک میں کسی قسم کی انٹری فیس وصول نہ کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ پارک میں داخلہ مفت رکھا جائے۔جبکہ پارکس میں تزئین و آرائش کے وقت اس چیز کا خاص خیال رکھا جائے کہ اس میں لگائے جانے والے پودے انسانی صحت کے لیے مفید ہوں۔

وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے مختلف پارکس کی ازسر نو تزئین و آرائش کا سلسلہ شروع کررہی ہے۔صوبے کے عوام کو صاف ستھری اور مفت تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

تازہ ترین