کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے کہا ہے ملک میں ہاکی کو بحال کرنے اور مثبت نتائج کے لئے حکومت کی مدد ضروری ہے، سابق ہاکی اولمپئنز اس کھیل کی ترقی کے لئے پی ایچ ایف کے ساتھ تعاون کریں، ان کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہوں،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کیلئے پاکستان سپر ہاکی لیگ کا انعقاد ضروری ہے، ہاکی لیگ کا 23 مارچ سے لاہور میں آغاز ہوگا جس کیلئے 10 کروڑ روپے اخراجات آئیں گے۔ کوشش ہوگی پاکستان ہاکی کو پابندی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔